Wednesday, July 29, 2015

تو بھی محسوس تو کر

! تو بھی محسوس تو کر 

یہ تلخیاں کیوں میرے لفظوں میں نظر آتی ہے ؟
یہ درد کیوں میرے ھمراہ چلا  آ تا ہے ؟
یہ تیرگی کیوں میری تقدیر بنی جاتی ہے ؟
یہ چاند کیوں میرے دل کو جلا جاتا ہے ؟

! تو بھی محسوس تو کر 

  ! کیوں میرے معصوم سے خواب 
 اب نہ ہنستے ہیں ,  نہ کھلتے ہیں , نہ مسکاتے ہیں 
, زندگی کرب سے تھراتی ہے لمحہ لمحہ 
, اور قضا پاس بلا نے سے بھی گھبراتی ہے 

! تو بھی محسوس تو کر 

کیوں تیری یاد ستا تی ہے مجھے ؟
کیوں تیرے درد کو میں نے سنبھالے رکھا ؟
کیوں تیری تصویر جلائی نہیں اب تک ؟
کیوں تیرے زخموں کو پا لے رکھا ؟ 

! تو بھی محسوس تو کر 

کیوں تو نادم ہے وفا پر اپنی ؟
عشق پر اپنے میں کیوں شرمندہ ہوں ؟
کوئی مقصد نہ ارادہ ہے نہ حسرت سے کوئی
 تو کیوں زندہ ہوں؟ میں کس کے لئے زندہ ہوں؟

! تو بھی محسوس تو کر 

#mjrahi

No comments:

Post a Comment

औरत यानि समाज की इज्ज़त

***औरत यानि समाज की इज्ज़त*** तू प्रेम में राधा बनी , गृहस्थी मे बनी जानकी..... अब तू भी अपना रूप बदल ..... कि अब बात है तेरे सुरक्षा और सम्...