! تو بھی محسوس تو کر
یہ تلخیاں کیوں میرے لفظوں میں نظر آتی ہے ؟
یہ درد کیوں میرے ھمراہ چلا آ تا ہے ؟
یہ تیرگی کیوں میری تقدیر بنی جاتی ہے ؟
یہ چاند کیوں میرے دل کو جلا جاتا ہے ؟
! تو بھی محسوس تو کر
! کیوں میرے معصوم سے خواب
اب نہ ہنستے ہیں , نہ کھلتے ہیں , نہ مسکاتے ہیں
, زندگی کرب سے تھراتی ہے لمحہ لمحہ
, اور قضا پاس بلا نے سے بھی گھبراتی ہے
! تو بھی محسوس تو کر
کیوں تیری یاد ستا تی ہے مجھے ؟
کیوں تیرے درد کو میں نے سنبھالے رکھا ؟
کیوں تیری تصویر جلائی نہیں اب تک ؟
کیوں تیرے زخموں کو پا لے رکھا ؟
! تو بھی محسوس تو کر
کیوں تو نادم ہے وفا پر اپنی ؟
عشق پر اپنے میں کیوں شرمندہ ہوں ؟
کوئی مقصد نہ ارادہ ہے نہ حسرت سے کوئی
تو کیوں زندہ ہوں؟ میں کس کے لئے زندہ ہوں؟
! تو بھی محسوس تو کر
#mjrahi